Sunday, April 05, 2026
 

کراچی: میٹرک امتحانات کے ایڈمٹ کارڈز میں تاخیر کے معاملے پر میٹرک بورڈ حکام نے وضاحت جاری کر دی

 



کراچی: میٹرک امتحانات کے ایڈمٹ کارڈز میں تاخیر کے معاملے پر میٹرک بورڈ حکام نے وضاحت جاری کر دی۔ ذرائع کے مطابق ناظم امتحانات کے غیر فعال ہونے کے باعث ایکزامینیشن سیل نے تین روز قبل ہی ایڈمٹ کارڈز اپ لوڈنگ کے لیے آئی ٹی سیل کے حوالے کیے، جبکہ تین روز میں ساڑھے تین لاکھ ایڈمٹ کارڈ اپ لوڈ کرنا ناممکن تھا۔ چیئرمین میٹرک بورڈ غلام حسین سہو کا کہنا ہے کہ عملہ 24 گھنٹے کام کر رہا ہے اور آج شام تک صورتحال کنٹرول میں آ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنوری سے سینٹر فکسیشن پر کام شروع کر دیا گیا تھا، تاہم بورڈ میں کچھ افراد نااہل ہیں جبکہ بعض کے منفی مقاصد بھی ہیں، اسکولز ایسوسی ایشن بھی انہی اہداف پر کام کر رہی ہے۔ چیئرمین بورڈ نے واضح کیا کہ امتحانات موخر نہیں ہوں گے۔ ان کے مطابق 80 فیصد اسکولوں کو ایڈمٹ کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ باقی 20 فیصد اسکولوں کو بھی جلد ایڈمٹ کارڈ فراہم کر دیے جائیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل