Tuesday, April 07, 2026
 

لکی مروت؛ پولیس موبائل پر بارودی مواد سے حملہ، 3اہلکار اور راہ گیر زخمی

 



لکی مروت میں تھانہ شہبازخیل کی پولیس موبائل پر بارودی مواد سے حملہ کیا گیا، جس میں تین اہلکار اور ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس موبائل کو موٹر سائیکل میں نصب بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ پولیس ترجمان لکی مروت قدرت اللہ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر زخمی ہوا۔ زخمیوں میں اے ایس آئی جمال الدین، کانسٹیبل عارف اور ڈرائیور میر حسن شامل ہے۔ تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو لکی مروت منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی گئئی جبکہ علاقے کو بھی گھیرے میں لے لیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل