Loading
چین نے پاکستان کی جانب سے جاری فعال سفارتی اور ثالثی کی کوششوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خطے میں امن کے قیام کے لیے کی جانے والی تمام مثبت کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق چین پاکستان سمیت دیگر ممالک کی طرف سے کشیدگی کم کرنے اور تنازعات کے حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں سفارتکاری اور مذاکرات ہی مسائل کا واحد مؤثر حل ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی جانب سے ثالثی کے لیے کی جانے والی کوششیں خطے میں استحکام کے لیے اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، اور چین ان اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ کشیدگی میں کمی کے لیے مشترکہ کردار ادا کرے اور ایسے اقدامات سے گریز کرے جو صورتحال کو مزید خراب کر سکتے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق چین کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر سفارتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں، اور مختلف ممالک جنگ بندی اور مذاکرات کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل