Loading
ایران امریکا مذاکرات کے سبب اسلام آباد میں جمعرات اور جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ نے چھٹی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جب کہ ڈی سی اسلام آباد نے ٹویٹ بھی کی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی حدود میں 9 اور 10 اپریل جمعرات اور جمعہ کو عام تعطیل ہوگی، ضروری سروسز کے ادارے تعطیلات سے مستثنیٰ ہوں گے، ایم سی آئی، سی ڈی اے اور آئی سی ٹی انتظامیہ معمول کے مطابق کام کریں گے، اسلام آباد پولیس، آئیسکو، سوئی گیس اور اسپتال کھلے رہیں گے۔
حکومت نے شہریوں کی سہولت کے لیے یہ اہم ادارے فعال رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل