Wednesday, April 08, 2026
 

جنگ بندی میں تعاون پر چین، سعودیہ، ترکیہ، مصر اور قطر کا شکر گزار ہوں، وزیراعظم

 



وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں مذاکرات ہونے پر دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مجوزہ اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں خطے میں جنگ بندی اور امن کی کوششوں میں تعاون کرنے والے برادر ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہے، میں چین، سعودی عرب، ترکیہ، مصر اور قطر کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں، ان ممالک نے جنگ بندی کے قیام اور سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے میں بھرپور اور قیمتی کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک کی مستقل حمایت اور خطے میں امن و استحکام کے لیے عزم پاکستان کی کوششوں میں نہایت اہمیت کا حامل ہے،  تمام برادر ممالک اور امریکہ کی قیادت نے غیر معمولی بصیرت، دانشمندی اور تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن کو موقع فراہم کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے عالمی امن کے لیے کی جانے والی مخلصانہ کوششوں کو دنیا بھر کے شراکت داروں اور دوست ممالک نے سراہا ہے،  خطے اور دنیا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل