Loading
شہر قائد میں اسٹیل ٹاؤن پولیس نے گھگھر پھاٹک کے قریب سے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت ایاز علی ولد سفر علی کے نام سے کی گئی جو کہ اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا جس کا پولیس کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے۔
ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، نقدی، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
جبکہ مقابلے کے دوران دیگر ساتھی موقع سے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں کر رہی ہے ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل