Saturday, April 11, 2026
 

ٹرمپ انتظامیہ کا ایران جنگ میں ساتھ نہ دینے والے ممالک کو ’سزا‘ دینے پر غور

 



ایک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نیٹو کے کچھ ایسے ارکان ممالک کو سزا دینے پر غور کر رہی ہے جنہوں نے ایران جنگ کے دوران امریکا کی مدد نہیں کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وال سٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ انتظامیہ اس منصوبے پر غور کر رہی ہے جس میں امریکی فوجیوں کو نیٹو کے ان ممالک سے نکالنا شامل ہے جو امریکا کے لیے غیر مددگار ثابت ہوئے اور اُن فوجیوں کو ایسے ممالک میں بھیجنا ہے جو ایران جنگ میں امریکا کے زیادہ حمایتی تھے۔ رپورٹ میں جنوبی کوریا یا جاپان کا تذکرہ نہیں کیا گیا جن سے ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے میں مدد کی اپیل کی تھی جسے دونوں ممالک نے قبول کرنے سے انکار کردیا  تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں اس منصوبے کو انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں میں حمایت حاصل ہوئی ہے تاہم ابھی یہ ابتدائی مرحلے میں ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل