Sunday, April 12, 2026
 

کوشل مینڈس پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل جانے کے سوال پر خاموش رہ گئے

 



کراچی: پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے کوشل مینڈس پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کے دوران لیگ چھوڑ کر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شمولیت کے فیصلے سے متعلق سوال پر خاموش رہ گئے۔ لاہور قلندرز کے خلاف زلمی کی فتح کے بعد جب ان سے پوچھا گیا کہ گزشتہ برس آپ سیکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر پی ایس ایل سے دستبردار ہوکر آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کے لیے کھیلنے گئے کیا اس پر آپ کو پچھتاوا ہے؟ اس پر سری لنکن کرکٹر جواب دینے کے بجائے ہنسنے لگے اور خاموش ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اُس وقت مینڈس نے سیکیورٹی خدشات کے باعث ٹورنامنٹ کے باقی میچز کے لیے پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کیا تھا اور اپنی توجہ آئی پی ایل پر مرکوز کر دی، جہاں وہ اس سے قبل کبھی نہیں کھیلے تھے۔ بعد ازاں انہیں گجرات ٹائٹنز اسکواڈ میں جوس بٹلر کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا، جو ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل قومی ذمہ داریوں کے باعث دستیاب نہیں تھے۔ صحافیوں نے یہ بھی پوچھا کہ کیا وہ اب اس فیصلے پر پچھتاوا محسوس کرتے ہیں، خاص طور پر اس سیزن میں پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد اور آئی پی ایل میں ان کی عدم شمولیت کے تناظر میں۔ تاہم کوشل مینڈس نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا اور خاموش رہے، جس کے بعد زلمی کے میڈیا منیجر نے مداخلت کرتے ہوئے صحافیوں سے کہا کہ سوالات کو صرف میچ تک محدود رکھا جائے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل