Sunday, April 12, 2026
 

لاہور: فیکٹری ایریا میں 9 سالہ بچے سے بد فعلی کرنے والا ملزم گرفتار

 



فیکٹری ایریا میں 9 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والے سفاک درندے کو گرفتار کرلیا گیا۔ اے ایس پی ڈیفنس کی سربراہی می ایس ایچ او فیکٹری ایریا نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ادیب کو گرفتار کیا، متاثرہ بچے کے والد فاروق احمد کی مدعیت میں نامزد ملزم ادیب کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس ایچ او فیکٹری ایریا اسد عباس کے مطابق بچہ گھر سے باہر چیز لینے گیا تھا تو گلی میں سروس اسٹیشن پر کام کرنے والا درندہ بچے کے منہ پر ہاتھ رکھ کر سروس اسٹیشن میں لے گیا، ملزم نے بچے کو سروس اسٹیشن کی چھت پر لے جا کر زبردستی بد فعلی کا نشانہ بنایا۔ ایس پی کینٹ اختر نواز نے بر وقت کارروائی پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا اسد عباس اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے، انہوں نے کہا کہ بچوں و خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل