Sunday, April 12, 2026
 

پاکستان کی سفارتی کامیابی پر سمندر پار پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند

 



دنیا بھر میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان کی حالیہ سفارتی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی مضبوط قیادت نے عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کے مطابق پاکستان امن کا فاتح بن کر ابھرا ہے اور اس کامیابی نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سفارتی طاقت کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عسکری قیادت کی مؤثر حکمتِ عملی کے باعث مخالفین کو بھی حقائق تسلیم کرنا پڑے، جبکہ پاکستان کی کامیاب سفارتکاری دنیا کی تاریخ میں ایک اہم باب کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی قومی غیرت، وقار اور امن پسند پالیسی کی عکاسی کرتی ہے۔ پاکستان کی پہچان امن اور استحکام کے فروغ سے جڑی ہوئی ہے اور یہی پہلو عالمی سطح پر ملک کے مثبت کردار کو اجاگر کر رہا ہے۔ انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ قیادت کی بصیرت اور جرات کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے، جو پاکستان کے ذمہ دارانہ اور متوازن کردار کا واضح ثبوت ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل