Loading
پی ایس ایل 11 کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے پرویز حسین ایمون کے متبادل کے طور پر سری لنکا کے بیٹنگ آل راؤنڈر چارتھ اسالنکا سے معاہدہ کرنے کا اعلان کردیا۔
28 سالہ چارتھ اسالنکا نے بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر بلے باز پرویز حسین ایمون کی جگہ لی ہے، اسالنکا بائیں ہاتھ کے بیٹر اور آف اسپن بولنگ کرتے ہیں۔
چارتھ اسالنکا سری لنکن کرکٹ ٹیم کی تمام فارمیٹس کی نمائندگی کرچکے ہیں، ان کی شمولیت سے لاہور قلندرز اپنے مڈل آرڈر میں توازن پیدا ہونے کے لیے پُرامید ہے۔
پرویز حسین ایمون ملتان سلطانز کے خلاف لاہور میں میچ کے دوران ساتھی فیلڈر آصف علی سے ٹکرا کر کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، دوسری جانب چرتھ اسالنکا کی 17 اپریل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں شرکت متوقع ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل