Sunday, April 12, 2026
 

گلین میکسویل نے بھی حیدرآباد کنگز مین کے اسکواڈ کو جوائن کرلیا

 



آسٹریلیا کے مایہ ناز آل راؤنڈر گلین میکسویل پاکستان پہنچ کر حیدرآباد کنگز مین اسکواڈ کو جوائن کر چکے ہیں، وہ ہفتے کے ڈبل ہیڈر میں اہم میچ سے قبل ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔ کنگز مین کا مقابلہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز کے خلاف نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوا، ٹیم انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر میکسویل کی ہوٹل میں موجودگی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی آمد کی تصدیق کی۔ دائیں ہاتھ کے جارح مزاج بیٹر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی دھواں دار بیٹنگ کے لیے مشہور ہیں، میکسول نے 129 میچز میں 2897 رنز اور 49 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ فرنچائز کرکٹ میں وسیع تجربہ رکھنے والے میکسویل اب پہلی بار پی ایس ایل میں جلوہ گر ہو رہے ہیں، مارنس لبوشین کی قیادت میں کنگز مین کا ایونٹ میں آغاز اچھا نہیں ہوا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل