Sunday, April 12, 2026
 

ایران امریکی کشیدگی پر برطانوی وزیراعظم اور عمان کے سلطان کا ٹیلیفونک رابطہ

 



برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر اور عمان کے سلطان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں ایران امریکی کشیدگی سے متعلق بات کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر اور عمان کے سلطان نے گفتگو کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی سے گریز کا مطالبہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں ہونے والے مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔ اسٹارمر اور عمانی سلطان نے کہا کہ دونوں فریقین کو مذاکرات کے ذریعے حل تلاش کرنا چاہیے۔ جنگ بندی کا تسلسل برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی شراکت دار آبنائے ہرمز میں محفوظ آمدورفت کی بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل