Sunday, April 12, 2026
 

گوجرانوالہ: ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں مبینہ غفلت، ماں اور نومولود بچی جاں بحق

 



گجرانوالہ کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں مبینہ طبی غفلت کے باعث دورانِ زچگی ماں اور نومولود بچی کے جاں بحق ہونے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق متوفیہ وفا محبوب کو زچگی کے لیے ہسپتال لایا گیا تھا جبکہ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ وہ باقاعدگی سے چیک اپ بھی کروا رہی تھیں۔ اہلِ خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹروں نے خون کی کمی کا جواز بنا کر دو بوتل خون تو حاصل کیا، تاہم اسے مریضہ کو لگایا نہیں گیا۔ اہلِ خانہ کے مطابق زچگی کے کچھ دیر بعد نومولود بچی جاں بحق ہو گئی جبکہ بعد ازاں ماں بھی دم توڑ گئی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ اس دوران سینئر ڈاکٹرز موجود نہیں تھے۔ واقعے کے بعد ہسپتال میں کہرام مچ گیا اور لواحقین کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر امتیاز رانا کا کہنا ہے کہ مریضہ کو پیچیدگیوں اور خون کی کمی کا سامنا تھا، تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے تین سے چار ڈاکٹرز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس کی بھی غفلت ثابت ہوئی اسے کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے صحت کے معاملات پر سخت ہدایات جاری ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل