Loading
برطانیہ میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنا جرم بن گیا ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
برطانوی پولیس کے مطابق فلسطین ایکشن کی حمایت میں لندن میں ہونے والے مظاہرے میں کم از کم 523 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔
میٹروپولیٹن پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ کُل 523 افراد کو ایک کالعدم تنظیم کی حمایت ظاہر کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے مزید کہا کہ حراست میں لیے گئے افراد کی عمریں 18 سے 87 کے درمیان ہیں۔
پولیس نے یہ بھی کہا کہ یہ گرفتاریاں ڈیفنڈ آور جیوریز کی طرف سے منعقدہ احتجاج کے سلسلے میں کی گئی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل