Sunday, April 12, 2026
 

ہیٹی کے سیاحتی مقام پر بھگدڑ مچنے سے 30 افراد ہلاک

 



ہیٹی کے ایک سیاحتی مقام پر بھگدڑ کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ہیٹی کے ایک تاریخ قلعے میں پیش آیا جہاں سیاحوں کا بہت بڑا ہجوم جمع تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بھگدڑ اچانک مچی جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ بھگدڑ مچنے کی ممکنہ وجوہات کے حوالے سے ابھی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔ مقامی حکام اور ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ علاقے کو خالی کروا کر صورتحال پر قابو پایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کسی بھی مقام پر بھگدڑ مچنے کی عام وجوہات میں ہجوم کا بے قابو ہونا، سکیورٹی یا انتظامی ناکامی، کسی افواہ یا خطرے کی اطلاع وغیرہ شامل ہوتی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل