Loading
کراچی کے علاقے کورنگی میں واقع شاہ فیصل کالونی پل شہریوں کے لیے خطرناک بن گیا ہے، جہاں مسلح ڈاکوؤں کی جانب سے ناکہ لگا کر لوٹ مار کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں۔
شہریوں کے مطابق 12 سے 15 مسلح افراد پر مشتمل گروہ پل پر رکاوٹیں کھڑی کر کے اسلحے کے زور پر راہگیروں کو لوٹتا ہے۔
ملزمان وارداتوں کے دوران کلاشنکوف سمیت جدید ہتھیار استعمال کرتے ہیں اور مزاحمت کرنے والوں کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے ہیں۔
واقعے کے خلاف متاثرہ شہریوں نے احتجاج کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین کی جانب سے پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق وارداتوں میں ملوث ملزمان قریبی گوٹھ سے تعلق رکھتے ہیں اور کارروائی کے بعد وہیں فرار ہو جاتے ہیں، جس کے باعث شہری خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔
متاثرہ افراد نے وزیراعلیٰ سندھ، وزیرداخلہ سندھ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر علاقے میں امن و امان یقینی بنایا جائے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل