Sunday, April 12, 2026
 

کائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصر

 



یہ فلکیات کا ایک بڑا معمہ ہے کہ کائنات نہ صرف پھیل رہی ہے بلکہ تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس کی اصل وجہ ابھی تک مکمل طور پر سمجھ میں نہیں آئی۔ کائنات کے پھیلاؤ کو سب سے پہلے ایڈوِن ہبل نے دریافت کیا کہ کہکشائیں ایک دوسرے سے دور جا رہی ہیں۔ اس مشاہدے نے بگ بینگ نظریے کو مضبوط کیا۔ 1990 کی دہائی میں سائنسدانوں نے دیکھا کہ کائنات کا پھیلاؤ سست نہیں بلکہ تیز ہو رہا ہے۔ یہ دریافت اتنی اہم تھی کہ اس پر نوبل انعام بھی دیا گیا لیکن اس کی اصل وجہ کیا ہے، یہ ابھی تک ایک معمہ بنا ہوا ہے۔ اس حوالے سے سائنسدانوں نے ایک نظریہ پیش کیا جسے ڈارک انرجی کہا جاتا ہے۔ یہ ایک پراسرار توانائی ہے جو کائنات کو باہر کی طرف دھکیل رہی ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں نہیں معلوم یہ اصل میں کیا ہے یا یہ کیسے کام کرتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل