Loading
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک اہم میچ میں ممبئی انڈینز کے اسٹار بلے باز روہت شرما امپائر پر برہم ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
یہ واقعہ وانکھیڑے اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلورو کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران اس وقت پیش آیا جب پانچ مرتبہ کی چیمپئن ٹیم ہدف کے تعاقب کے لیے میدان میں اتر رہی تھی۔
اننگز کے آغاز سے پہلے روہت شرما کے بیٹ کو قواعد کے مطابق چیک کیا گیا تاہم اس عمل میں غیر معمولی تاخیر ہوئی جس نے انہیں واضح طور پر بے چین کر دیا۔
ذرائع کے مطابق بیٹ کی منظوری میں تاخیر کے باعث میچ کی روانی بھی متاثر ہوئی، جبکہ روہت اس دوران امپائرز کے فیصلے کے منتظر رہے۔
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ چیکنگ گیج روہت شرما کے بیٹ میں پھنس رہا تھا، کئی مرتبہ چیک کرنے کے امپائر نے دوسرے اوپنر کا بیٹ چیک کیا تو گیج باآسانی اس میں سے گزر گیا۔
اس دوران روہت شرما جھنجلائے ہوئے نظر آئے، اتنے میں ان کے ٹیم میٹ تلک ورما وہاں آئے اور چیکنگ گیج کو تھوڑا زور لگاکر بیٹ سے گزارا۔
اس موقع پر روہت شرما نے امپائر پر اظہار برہمی بھی کیا۔ اس صورتحال نے شائقین کی توجہ بھی حاصل کی اور سوشل میڈیا پر اس پر بحث شروع ہو گئی ہے۔
WHY WAS ROHIT SHARMA ALLOWED TO TAKE HIS BAT WHEN IT GOT STUCK IN THE MEASURING GAUGE SO MANY TIMES?
Are there different rules for different players?
Do you think it was fair to allow Rohit Sharma to take the field with this bat? pic.twitter.com/iwWNrpRx5N
— Brutal Truth (@sarkarstix) April 12, 2026
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل