Tuesday, April 14, 2026
 

آشا بھوسلے کی موت کی وجہ کیا بنی؟ ڈاکٹرز نے انکشاف کر دیا

 



لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کے انتقال نے نہ صرف موسیقی کی دنیا کو سوگوار کر دیا بلکہ ایک سنہری دور کے خاتمے کا احساس بھی جگا دیا۔ 12 اپریل 2026 کو ان کے انتقال کی خبر سامنے آئی، جس نے مداحوں کو غم میں مبتلا کر دیا۔ وہ حال ہی میں ارجن ٹنڈولکر کی شادی میں نظر آئی تھیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر پراتیت سمدانی نے بتایا کہ آشا بھوسلے طویل علالت کے باعث ملٹی آرگن فیلئر کا شکار ہوئیں جو ان کی موت کی وجہ بنا۔ رپورٹس کے مطابق 92 سالہ گلوکارہ کو 11 اپریل کی شام ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں سینے کے انفیکشن اور شدید تھکن کے باعث داخل کیا گیا تھا۔ ان کی پوتی زنائی بھوسلے نے بھی سوشل میڈیا پر ان کی طبیعت سے متعلق آگاہ کیا تھا۔         View this post on Instagram                       بعد ازاں ان کے بیٹے آنند بھوسلے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی موت کی تصدیق کی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل