Tuesday, April 14, 2026
 

دھماکا خیز بارودی مواد برآمدگی کیس؛ کالعدم تنظیم کے رکن کو 5سال قید بامشقت کی سزا

 



انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے دھماکا خیز بارودی مواد برآمدگی کیس میں کالعدم تنظیم کے رکن ملزم اطلس خان کو پانچ سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔ عدالت نے ملزم کی تمام جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج  منظر علی گل نے فیصلہ سنایا، جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مجرم کو سزا سنائی گئی۔ ملزم اطلس خان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم کو فیصلے کے بعد واپس جیل بھجوا دیا۔ سی ٹی ڈی شیخوپورہ نے ملزم اطلس خان کا چالان جمع کرا رکھا تھا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کے قبضہ سے دھماکا خیز بارودی مواد برآمد ہوا، ملزم کا کالعدم تنظیم سے تعلق ہے، ملزم دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی شیخوپورہ نے 2025 مین مقدمہ درج کیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل