Loading
بھارت کے نامور کامیڈین سمے رائنا ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں اور اب ان کی دولت سے متعلق حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک بار پھر سمے رائنا کا چرچا ہے، مگر اس بار منفی انداز میں نہیں بلکہ ان کے کامیڈی اسپیشل ’اسٹل الائیو‘ کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد عوام نے ان کی واپسی کو مثبت ردعمل دیا ہے۔
View this post on Instagram
بھارت کے نوجوان اسٹینڈ اپ کامیڈین سمے رائنا نے یوٹیوب پر شروع کیے گئے اپنے شو ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے تاہم ایک شو کے دوران رنویر الہ آبادیہ کے نامناسب بیان نے ان کی مشکلات میں اضافہ کردیا تھا۔
’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ میں متنازع جملوں کی وجہ سے نہ صرف سمے رائنا کو وہ پروگرام بلکہ پچھلے سارے پروگرام بھی ڈیلیٹ کرنا پڑے اور ان دونوں کے خلاف متعدد مقدمات بھی درج ہوئے۔
تاہم، عدالتوں سے ریلیف ملنے کے بعد سمے رائنا نے لمبے عرصے کے بعد اسٹیج پر واپسی کی اور اپنے پہلے ہی اسٹینڈ اپ کے ذریعے دھوم مچادی اور وہ اب دوبارہ سے خبروں میں آگئے ہیں۔
سمے رئنا نے اپنا اسٹینڈ اپ اسپیشل ’اسٹل الائیو‘ جاری کیا، جس میں انہوں نے ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ کے متنازع ایپی سوڈ کے بعد کے حالات پر بات کی۔
اپنے اسٹینڈ اپ میں سمے رائنا نے نہ صرف رنویر الہ آبادیا پر طنزیہ جملے کسے بلکہ بھارتی فنکاروں اور کامیڈینز پر بھی تنقید کی نشتر چلائے۔
View this post on Instagram
اپنے نئے اسپیشل میں 28 سالہ کامیڈین نے اس شو کے بعد ہونے والے ہنگاموں اور تنازعات پر کھل کر گفتگو کی اور بتایا کہ کس طرح اس ایک جملے نے ان کے کریئر کو متاثر کردیا تھا۔
سمے رائنا کی مجموعی دولت
گزشتہ چند برسوں میں بطور کانٹینٹ کریئیٹر، یوٹیوبر اور اسٹینڈ اپ کامیڈین، سمے نے تقریباً 140 کروڑ سے 210 کروڑ روپے کے درمیان دولت بنائی ہے۔
برانڈ اینڈورسمنٹس، یوٹیوب اشتہارات، سبسکرپشنز، دیگر اشتہارات اور عوامی تقریبات بھی ان کی بڑھتی ہوئی آمدنی کا حصہ ہیں۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق وہ سالانہ تقریباً 40 کروڑ روپے کماتے ہیں، جس سے وہ بھارت کے سب سے زیادہ کمانے والے کریئیٹرز میں شامل ہو گئے ہیں۔
ان کی لگژری اشیاء میں ممبئی میں ایک شاندار گھر شامل ہے جہاں وہ رہائش پذیر ہیں، جس کی مالیت تقریباً 2 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے اور اس میں جدید طرزِ تعمیر نمایاں ہے، اس کے علاوہ ان کا ایک آبائی گھر جموں و کشمیر میں بھی موجود ہے۔
گاڑیوں کے شوقین سمے رائنا کے پاس مشہور سیلیبریٹی گاڑی ٹوئٹا ویلفائر بھی ہے، جس کی قیمت تقریباً 1.22 کروڑ روپے یا اس سے زیادہ ہے۔
کامیڈین کے پاس فورڈ (تقریباً 90 لاکھ روپے)، منی کوپر (تقریباً 45 لاکھ روپے)، مرسٹیز بینز (تقریباً 1.1 کروڑ روپے) اور ہونڈا سٹی (تقریباً 12 لاکھ روپے) بھی موجود ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ انہیں گاڑیوں کا خاص شوق ہے۔
رپورٹس کے مطابق ان کے پاس مہنگے کیمرے اور گیمنگ کنسولز جیسے جدید گیجٹس بھی موجود ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل