Tuesday, April 14, 2026
 

راولپنڈی: سید پور ویلج میں مکانات مسمار کرنے سے روکنے کا حکم امتناع 21 اپریل تک برقرار رکھنے کا حکم

 



اسلام آباد ہائی کورٹ نے سید پور ویلج میں 128 سے زائد درخواست گزاروں کے مکانات مسمار کرنے سے روکنے کا حکم امتناع 21 اپریل تک برقرار رکھتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ جسٹس راجا انعام امین منہاس نے درخواستوں پر سماعت کی، اس موقع پر درخواست گزاروں کے وکلاء راجہ رضوان عباسی اور عنصر کیانی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام وکلاء مکمل تیاری کے ساتھ پیش ہوں، سماعت کے دوران عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے ممکنہ بے دخلی کے طریقہ کار سے متعلق بھی استفسار کیا، جبکہ وکیل نے حکم امتناع برقرار رکھنے کی استدعا کی، عدالت نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر تمام دلائل سن کر میرٹ پر فیصلہ کیا جائے گا اور حکم امتناع برقرار رہے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل