Wednesday, April 15, 2026
 

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کا اے آئی گلاسز پر کام جاری

 



ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کم از کم چار مختلف قسم کے اے آئی گلاسز پر کام کر رہا ہے جو آئندہ متعارف کرائی جانے والی نئی بڑی پروڈکٹ ہو سکتی ہے۔ کمپنی ایک ایسا چشمہ تیار کر رہا ہے جس میں کیمرا، مائیکرو فون، اسپیکر جیسے سینسر شامل ہوں گے اور یہ سینسر آئی فون اور ایپل کی دیگر ڈیوائسز کے ساتھ کام کرے گا۔ بلومبرگ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق کمپنی کی اس پروڈکٹ کی لانچ کو میٹا کے گلاسز کے ساتھ مقابلے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ایپل پُر امید ہے کہ گلاسز کے اعلیٰ ڈیزائن ان کو میٹا گلاسز سے مقابلے میں مدد دیں گے۔ ان گلاسز میں ایپل کا اے آئی سسٹم ہوگا جو سینسرز کو استعمال کرتے ہوئے دنیا کا بہتر فہم حاصل کر سکے گا۔ جبکہ میٹا نے اپنے گلاسز کو اے آئی کے گرد رکھا ہے جن کو ان چیزوں کے متعلق سوال پوچھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو چشمہ پہننے والا دیکھ رہا ہوتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل