Wednesday, April 15, 2026
 

لاہور: پنجاب میں راشن کارڈ پروگرام کے تحت 12 لاکھ رجسٹرڈ ورکرز کے اکاؤنٹس کھول دیے گئے

 



وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وعدے کی تکمیل، راشن کارڈ پروگرام کے تحت 12 لاکھ رجسٹرڈ ورکرز کے اکاؤنٹس کھول دیے گئے جبکہ ان اکاؤنٹس میں 22 ارب روپے بھی منتقل کردیے گئے۔ صوبائی وزیر لیبر و افرادی قوت پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ کے مطابق صوبہ بھر میں اکاؤنٹس کھولنے کا عمل قلیل مدت میں مکمل کیا گیا، محکمہ سوشل سکیورٹی نے کامیابی سے ٹاسک مکمل کیا۔ انہوں نے کہا کہ راشن کارڈ کے ذریعے ورکرز کو مالی معاونت کی فراہمی جاری ہے، وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق ہر ماہ 3 ہزار روپے سبسڈی اکاؤنٹس میں منتقل کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محنت کشوں کی فلاح کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ورکرز کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل