Loading
امریکا میں دو اراکین کانگریس کو جنسی زیادتی اور بدسلوکی کے الزامات کے بعد اپنے عہدوں سے مستعفی ہونا پڑ گیا، جس سے امریکی سیاست میں ایک نئی ہلچل پیدا ہوگئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن کانگریس ایرک سوالویل پر چار خواتین نے جنسی بدسلوکی کے الزامات عائد کیے۔
ان الزامات کے سامنے آنے کے بعد ایرک سوالویل نے نہ صرف اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا بلکہ گورنر کیلیفورنیا کے انتخاب کے لیے جاری اپنی انتخابی مہم بھی ختم کردی۔
دوسری جانب ری پبلکن پارٹی کے رکن کانگریس ٹونی گونزالیز بھی اسی نوعیت کے الزامات کی زد میں آئے، جس کے بعد ان پر بھی شدید سیاسی دباؤ بڑھ گیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں سیاستدانوں کو اپنی اپنی جماعتوں کی جانب سے واضح پیغام دیا گیا تھا کہ اگر وہ خود مستعفی نہ ہوئے تو کانگریس میں قرارداد لا کر ان کی رکنیت ختم کر دی جائے گی۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ حالیہ واقعات نے امریکی سیاست میں اخلاقی احتساب اور شفافیت کے حوالے سے نئی بحث چھیڑ دی ہے، جبکہ عوامی سطح پر بھی ایسے الزامات پر سخت ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل