Wednesday, April 15, 2026
 

وفاقی آئینی عدالت نے باپ سے پہلے فوت ہونے والی بیٹی کے وراثتی حقوق بحال کر دیے

 



وفاقی آئینی عدالت نے باپ سے پہلے فوت ہونے والی بیٹی کے وراثتی حقوق بحال کر دیے، عدالت نے والد عبداللہ خان کی وراثت کو دوبار تقسیم کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے 1968 سے جاری تنازع پر 8اپریل کی سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا عدالتی حکم کے مطابق وراثت کے حق سے محض تکنیکی بنیادوں پر محروم نہیں کیا جا سکے، موجودہ کیس میں تسلیم شدہ ہے کہ متوفی سردار بیگم چوہدری عبداللہ اور فاطمہ بی بی کی بیٹی تھی۔ عدالت نے سردار بیگم کے بچوں کو مقدمہ میں فریق بنانے کی استدعا بھی منظور کر لیسردار بیگم کا انتقال 1957 جبکہ اس کے والد عبداللہ خان کا انتقال 1968 میں ہوا تھا،وراثت کی تقسیم 1969 میں شروع ہوئی جو 1989 میں مکمل ہوئی، سردار بیگم کے ورثاء کو وراثت تقسیم کے عمل میں شامل نہیں کیا گیا۔ عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے آئندہ سماعت پر معاونت بھی طلب کر لی چیف جسٹس آئینی عدالت کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت 13 مئی تک ملتوی کر دی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل