Loading
گلیات میں مویشیوں کی انشورنس اسکیم متعارف کرادی گئی۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف (پاکستان) اور جوبلی جنرل انشورنس کے مشترکہ اقدام کے تحت متعارف کرائی گئی اسکیم کے ذریعے جنگلی جانوروں سے نقصان پر کسانوں کو مالی تحفظ دیا جائے گا، چیتے اور دیگر درندوں کے حملوں سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ ہوگا۔
انشورنس اسکیم انسانی و جنگلی حیات تنازع کم کرنے کے لیے اہم قدم ثابت ہوگا، ایوبیہ نیشنل پارک اور خنجراب نیشنل پارک متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق خنجراب میں 2023 کے دوران 499 مویشی ہلاک ہوئے، 2015 سے 2023 کے دوران 6 برفانی چیتے مارے گئے، تصدیق شدہ نقصان پر فوری معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔
بدلہ لینے کے واقعات میں کمی لانے میں مدد ملے گی، مقامی کمیونٹیز اور وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ منصوبے کا حصہ ہوں گے۔
ترجمان ڈبلیو ڈبلیو ایف کا کہنا ہے کہ جانوروں کی ٹیگنگ اور مانیٹرنگ کا سسٹم بھی متعارف رایا جائے گا، اس ماڈل کو ملک بھر کے دیگر علاقوں تک پھیلایا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل