Loading
امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین نے اتفاق کیا ہے کہ وہ ایران کو ہتھیار فروخت نہیں کرے گا، چند ہفتوں بعد چینی صدر سے ملاقات ہوگی ہم مل کر کام کررہے ہیں لیکن لڑنا پڑا تو ہم اس میں بھی ماہر ہیں۔
چند ہفتوں میں جب میں چین پہنچوں گا تو صدر شی جن پنگ مجھے پُرجوش طریقے سے گلے لگائیں گے، ہم سمجھ داری سے اور بہت اچھے طریقے سے مل کر کام کر رہے ہیں! کیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کیے گئے پیغام میں انہوں ںے کہا کہ چین بہت خوش ہے کہ میں آبنائے ہرمز کو مستقل طور پر کھول رہا ہوں میں یہ ان کے لیے بھی کر رہا ہوں اور پوری دنیا کے لیے اور اب یہ صورتحال دوبارہ کبھی پیش نہیں آئے گی۔
ٹرمپ نے کہا کہ چین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ ایران کو ہتھیار فروخت نہیں کرے گا، چند ہفتوں میں جب میں چین پہنچوں گا تو صدر شی جن پنگ مجھے پُرجوش طریقے سے گلے لگائیں گے، ہم سمجھ داری سے اور بہت اچھے طریقے سے مل کر کام کر رہے ہیں! کیا یہ لڑائی سے بہتر نہیں؟؟؟
ٹرمپ نے مزید کہا کہ لیکن یاد رکھیں، اگر ہمیں لڑنا پڑا تو ہم اس میں بھی بہت ماہر ہیں، کسی سے کہیں زیادہ۔
https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/116408554531050811
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل