Tuesday, April 21, 2026
 

امریکن ایمبیسی کے وفد کی اڈیالہ آمد

 



امریکن ایمبیسی کا دو رکنی وفد اڈیالہ جیل پہنچا جہاں وفد نے قیدی ظاہر جعفر تک قونصلر رسائی حاصل کی۔ ذرائع کے مطابق سفارتی وفد نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو کے کمرے میں مجرم ظاہر جعفر سے ملاقات کی، ملاقات میں مجرم کی صحت، فراہم سہولیات، قانونی امور پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق سفارتی وفد میں امریکن ایمبیسی کے سیکیورٹی آفیسر عرفان اور ماریہ شامل تھے۔ یاد رہے کہ مجرم ظاہر جعفر، نور مقدم کے قتل کیس میں سزایافتہ اور اسیر ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل