Tuesday, April 21, 2026
 

لاہور: ٹریفک وارڈنز کو روزانہ 25 چالان کا ہدف دینے کے خلاف درخواست دائر

 



لاہور ہائیکورٹ میں ٹریفک وارڈنز کو روزانہ 25 چالان کا ہدف دینے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست شہری نے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ٹریفک چالان کو ریونیو مہم میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق روزانہ چالان کا کوٹہ سسٹم شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور ٹریفک وارڈنز کو 25 چالان یومیہ ہدف دینا اختیارات کے ناجائز استعمال کے مترادف ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس کو وصولی کا محکمہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ شہریوں کو بغیر خلاف ورزی چالان کرنا ناقابل قبول ہے اور اس پالیسی سے جھوٹے و بلاجواز جرمانوں کا خدشہ ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ٹریفک پولیس کو کوٹہ سسٹم فوری طور پر روکنے کا حکم دیا جائے اور متعلقہ نوٹیفکیشنز و احکامات طلب کیے جائیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل