Wednesday, April 15, 2026
 

پہلے دباؤ میں رہتا تھا، اب کرکٹ کو انجوائے کرتا ہوں، صاحبزادہ فرحان

 



پاکستان کے ابھرتے ہوئے اوپنر صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ پہلے کاکردگی کے حوالے سے دباؤ میں رہتا تھا، اب کرکٹ کو انجوائے کرتا ہوں جس سے نتائج بہتر ہوئے۔ اسپورٹس ویب سائٹ کرک انفو کو دیے گئے انٹرویو میں صاحبزادہ فرحان نے اسٹیو اسمتھ کے ساتھ اوپننگ کو اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے بہت کچھ سیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ افتخار احمد اور کوچ عبدالرحمان کے مشوروں نے ان کے اسٹرائیک ریٹ اور پاور ہٹنگ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا جس کے لیے وہ روزانہ سخت پریکٹس بھی کرتے ہیں۔ No batter has scored more T20 runs or hit more sixes than Sahibzada Farhan since the start of 2025 ⚡ ????️ Sahibzada Farhan talks about his six-hitting drills pic.twitter.com/Lq355VULsB — ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) April 15, 2026 واضح رہے کہ صاحبزادہ فرحان نے 2025 کے آغاز سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے سب سے زیادہ رنز اور چھکے لگانے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ قومی ٹیم میں واپسی کے بعد انہوں نے 1219 رنز 35.85 کی اوسط اور 140 سے زائد اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ اسکور کیے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 383 رنز بنا کر نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔ ان کی یہ کامیابی ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار پرفارمنس کے بعد ممکن ہوئی، جہاں انہوں نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں 605 رنز بنا کر سب کو متاثر کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل