Wednesday, April 15, 2026
 

لاہور: سفاک ماں نے ’کالے جادو کے دوران‘ تشدد کرکے کم سن بچی کو قتل کردیا

 



لاہور گرین ٹاؤن میں ہاتھوں کم سن بچی کو قتل کرنے والی سوتیلی ماں نے  دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا۔ ذرائع انویسٹی گیشن پولیس  نے کہا کہ ملزمہ نے پولیس کو بیان دیا کہ جنات کی حاضری بچوں پر تشدد کا تقاضہ کرتی تھی۔ ملزمہ نے بیان دیا کہ فاطمہ پر تشدد کالے جادو کے عملیات کے دوران کیا، پولیس تفتیش  کے مطابق مقتولہ فاطمہ کی بڑی بہن 8 سال کشف پر بھی تشدد کیا جاتا رہا، کشف کا میڈیکل کروایا جارہا ہے۔ پولیس  نے کہا  کہ ملزمہ نازیہ نے دو سال قبل سابقہ شوہر سے طلاق لیکر اشفاق سے شادی کی، ملزمہ کے سات بچے سابقہ شوہر کے پاس ہیں،  ملزم اشفاق نے بیوی سے علیحدگی کے بعد دو بیٹیاں اور ایک بیٹا دوسری بیوی کے پاس رکھا، واردات کے بعد تینوں بچوں کو ایدھی سینٹر منتقل کردیا گیا۔ پولیس  نے کہا کہ ملزمہ نے چند روز قبل فاطمہ کے سر پر راڈ سے وار کیا، بچی کے دماغ میں گہری چوٹ بھی آئی، مقتولہ فاطمہ کی سگی ماں کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل