Thursday, April 16, 2026
 

اسرائیل کو ’’قدرت کی سزا‘‘، لاکھوں شہد کی مکھیوں کا ’’حملہ‘‘، ویڈیوز وائرل

 



اسرائیل کے مختلف علاقوں میں شہد کی مکھیوں کے بڑے بڑے جھنڈ اچانک نمودار ہونے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔ شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کی ویڈیوز دیکھ کر کچھ صارفین اسے ایک غیر معمولی قدرتی واقعہ جبکہ کئی لوگ اسے اسرائیل کے لیے ’’قدرتی انتباہ‘‘ یا ’’سزا‘‘ قرار دے رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق جنوبی اسرائیل کے شہر نیتیووت میں ہزاروں کی تعداد میں شہد کی مکھیاں ایک ساتھ اتر آئیں، جس کے باعث بازاروں اور تجارتی مراکز میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ منظر کسی فلمی یا ’’قیامت خیز‘‘ منظر سے کم نہیں تھا، جہاں ہر طرف پرواز کرتی مکھیوں نے لوگوں کو گھروں اور دکانوں کے اندر رہنے پر مجبور کردیا۔ Thousands of honeybees swarm across parts of Israeli occupied Palestine. People are being advised to stay indoors, as the bees wreak havoc. pic.twitter.com/xij0TMLwZn — • (@Alhamdhulillaah) April 15, 2026 حکام کی جانب سے فوری طور پر شہریوں اور کاروباری افراد کو ہدایت دی گئی کہ وہ دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں تاکہ کسی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔ بعض اطلاعات میں یہ بھی سامنے آیا کہ مکھیوں کے ایک بڑے جھنڈ نے ایک فوجی طیارے کو اڑان بھرنے سے روک دیا کیونکہ وہ اس کے انجن کے قریب جمع ہوگئی تھیں۔ Israeli military planes are experiencing serious issues, with many unable to fly, after the largest swarm of bees in recorded history descended on Israel ???? pic.twitter.com/cFhxfQSYRJ — Iran Updates???? (@IranUpdatesNow) April 16, 2026 سوشل میڈیا پر اس واقعے کو لے کر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ کئی صارفین نے اسے بائبل میں بیان کردہ واقعات سے جوڑتے ہوئے اسے ’’آسمانی نشانی‘‘ قرار دیا، جبکہ کچھ نے اسے اسرائیل کے لیے ایک تنبیہ یا قدرتی ردعمل کے طور پر پیش کیا۔ مختلف پوسٹس میں قدیم مذہبی حوالہ جات بھی شیئر کیے جا رہے ہیں، جس سے اس واقعے نے مزید بحث کو جنم دیا ہے۔ تاہم ماہرینِ شہد بانی (beekeepers) اور ماہرین ماحولیات اس معاملے کو ایک قدرتی عمل قرار دیتے ہیں۔ ان کے مطابق سال کے مخصوص موسم میں شہد کی مکھیاں بڑی تعداد میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتی ہیں، جسے ’swarming‘ کہا جاتا ہے۔ اس دوران مکھیوں کا ایک بڑا گروہ اپنی ملکہ کے گرد جمع ہو کر نئی جگہ کی تلاش میں نکلتا ہے۔ ????‍⬛????A SECOND BIBLICAL PLAGUE IS HITTING ISRAEL ????????‍⬛First it was crows. Now bees are swarming the "Chosen Ones" https://t.co/u0NjD8DEy1 — Commander Honey Buzzard ???????? ???????? ???????? ???????? (@CitizenPendejo) April 16, 2026 ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ منظر غیر معمولی اور خوفناک محسوس ہوسکتا ہے، لیکن عام طور پر ایسی مکھیاں حملہ آور نہیں ہوتیں بلکہ عارضی طور پر آرام کر رہی ہوتی ہیں۔ گرم موسم اور بہار کے آغاز میں پھولوں کی کثرت بھی ایسے جھنڈوں کی تعداد میں اضافہ کر دیتی ہے۔ یوں جہاں ایک طرف سوشل میڈیا پر اس واقعے کو مختلف مذہبی اور جذباتی زاویوں سے دیکھا جا رہا ہے، وہیں سائنسی نقطہ نظر کے مطابق یہ ایک قدرتی موسمی عمل ہے، جسے غیر معمولی ضرور کہا جاسکتا ہے مگر پراسرار یا ماورائی قرار دینا درست نہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل