Saturday, April 18, 2026
 

آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان

 



آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹیم جون میں محدود اوورز کی سیریز کے لیے بنگلادیش کا کا دورہ کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے مابین تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ ون ڈے میچز 9، 11 اور 14 جون کو ڈھاکا میں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز 17، 19 اور 21 جون کو چٹاگرام میں کھیلے جائیں گے۔ ابھی تک میچز کے آغاز کے اوقات طے نہیں ہوئے ہیں اور امکان ہے کہ بنگلادیش میں ایندھن کی قلت کے سبب یہ میچز دن میں کھیلنے پڑیں جیسا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں ہوا ہے۔ آسٹریلیا کی یہ بنگلادیش میں دوسری بائی لیٹرل ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی۔ 2021 میں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز بنگلادیش نے 1-4 سے جیتی تھی۔ آسٹریلوی ٹیم 2011 کے بعد پہلی مرتبہ ون ڈے سیریز کے لیے بنگلادیش کا دورہ کرے گی۔ آسٹریلیا اس سے قبل پاکستان میں تین ون ڈے میچز کھیلے گا، جو آئی پی ایل کے اختتام کے ساتھ شروع ہوں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل