Monday, April 20, 2026
 

مفتی قوی کی نائٹ کلب میں پارٹی کی ویڈیو سامنے آگئی، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

 



معروف متنازع مذہبی اسکالر اور ٹی وی شخصیت مفتی عبدالقوی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے۔ مفتی عبدالقوی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں مبینہ طور پر ایک ریو پارٹی میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ریو میوزک پارٹی ایک ایسی تقریب ہوتی ہے جہاں تیز موسیقی، ڈی جے اور رقص کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مفتی عبدالقوی اپنے روایتی لباس میں ایک نائٹ کلب میں موجود ہیں جبکہ اردگرد لوگ موسیقی پر محوِ رقص ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ مفتی عبدالقوی کسی تنازع کا حصہ بنے ہوں۔ اس سے قبل بھی ان کا نام متعدد اسکینڈلز میں سامنے آ چکا ہے جن میں قندیل  بلوچ اور ٹک ٹاکر حریم شاہ کے ساتھ تنازعات شامل ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ کچھ صارفین طنزیہ تبصرے کر رہے ہیں جبکہ کچھ نے اس عمل پر تنقید کی ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ قندیل بلوچ ان کے بارے میں درست کہتی تھی۔ ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مفتی صاحب اپنا جنت کا ویزا کینسل کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا انفلوینسر آفاق خان نے کہا کہ مفتی قوی ایک ایسا مسئلہ بن گئے ہیں جو حل نہیں ہو پارہا، انکو قندیل بلوچ نے بہت پہلے بے نقاب کردیا تھا۔ تاحال مفتی عبدالقوی کی جانب سے اس ویڈیو یا پارٹی میں شرکت کے حوالے سے کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل