Friday, May 01, 2026
 

2 سری لنکن کرکٹر خواتین کیساتھ نازیبا حرکت کرنے پر گرفتار

 



سری لنکا کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑیوں کو مبینہ طور پر ہوٹل میں قیام کے دوران خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ کولمبو کے علاقے ناراہین پیتا میں پیش آیا جہاں سری لنکا کی انڈر 19 ٹیم مقیم تھی۔ ہوٹل میں ٹھہری کچھ خواتین نے شکایت درج کروائی کہ انہیں باتھ رومز میں نہاتے ہوئے موبائل فون کے ذریعے خفیہ طور پر فلمایا جا رہا تھا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں کو حراست میں لے لیا تاہم بعد ازاں انہیں پانچ لاکھ سری لنکن روپے (پاکستانی تقریباً 4 لاکھ 36 ہزار روپے) کے ذاتی مچلکوں پر رہا کر دیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا یہ ویڈیوز کہیں آن لائن شیئر تو نہیں کی گئیں۔ ملزمان کو ابتدائی سماعت کے لیے عدالت میں پیش کیا گیا اور کیس کی اگلی سماعت 25 مئی کو مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب سری لنکا کرکٹ بورڈ کی جانب سے تاحال کوئی تادیبی کارروائی سامنے نہیں آئی۔ تاہم گزشتہ دنوں بورڈ میں بڑی انتظامی تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں جن میں سابق عہدیداروں کی برطرفی اور نئے ٹرانسفارمیشن کمیٹی کا قیام شامل ہے۔ Two Sri Lanka Under-19 men's cricketers have been arrested over allegations of filming people bathing in the hotel the players were staying at in Narahenpita, Colombo https://t.co/iVt8coxy2H — ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) April 30, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل