Friday, May 01, 2026
 

معرکہ حق کو ایک سال مکمل، کے پی کےعوام کا پاک فوج کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار

 



خیبرپختونخواکےشہریوں کاکہنا ہے کہ بھارت نے7مئی کوبزدلانہ حملہ کیاتوسرحدوں پرالرٹ پاک فوج نےدشمن کےناپاک عزائم خاک میں ملادیے۔ تفصیلات کے مطابق شہری کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی جانب سےمنہ توڑجواب کےبعد بھارت اب دوبارہ ایسی ہمت کرنےسےپہلےدس بارسوچےگا۔ پاکستانی عوام بھی معرکہ حق کےدوران اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔ دوسرے شہری کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے،بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تواسے پھرسےعبرتناک شکست دیں گے، بھارت نےہمیشہ رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیاجس کاپاکستان نےدن کےاجالےمیں باقاعدہ اعلان کرتےہوئےجواب دیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پاک فوج پاکستان کومیلی آنکھ سے دیکھنےوالوں کی آنکھیں نکال پھینکنےکی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔ شہری نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے رافیل طیارے سمیت 6جنگی طیارےگرا کراس کےغرورکوخاک میں ملا دیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل