Tuesday, April 21, 2026
 

اسلام آباد مذاکرات کا دوسرا ممکنہ دور، ایران نے شرکت کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا، وزیر اطلاعات

 



وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کی تصدیق تاحال موصول نہیں ہوئی۔ وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان بطور ثالث ایران کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور سفارت کاری و مذاکرات کے راستے پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی 22 اپریل صبح 4 بج کر 50 منٹ پر ختم ہوگی، مذاکرات میں شرکت سے متعلق ایران کا فیصلہ انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کو مذاکرات میں شامل ہونے پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، دوسرے مرحلے کے مذاکرات کے لیے کوششیں جاری ہیں پاکستان نے امن کے لیے سنجیدہ سفارتی اقدامات کیے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل