Loading
اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کرادی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دونوں قیدیوں کی ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی جو کہ تیس منٹ تک جاری رہی، ملاقات میں بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری، فالو آپ چیک سے متعلق بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق بھی بات چیت کی گئی، ملاقات میں زیر سماعت اپیلوں کے حوالے سے بھی مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل