Loading
مظفر آباد سے گزشتہ ماہ ریسکیو کیا جانے والا (کامن لیپڈ) تیندوا صحت یابی کی بعد دوبارہ اسکے قدرتی ماحول میں چھوڑ دیا گیا۔
محکمہ جنگلی حیات کے مطابق 5 اپریل کو نوجوان تیندوا زخمی حالت میں تحصیل نصیرآباد میں آبادی کے قریب سے ریسکیو کیا گیا تھا۔ محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے ریسکیو کیا جانے والا تیندوا علاج کی غرض سے وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ اسلام آباد بھجوا دیا تھا۔
وائلڈ لائف منجمنٹ بورڈ کی ٹیم اور وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام تیندوے کو اس کے آبائی مسکن میں چھوڑا۔
سیکرٹری حکومت برائے جنگل و جنگل حیات چوہدری فرید نے بتایا کہ تیندوا ’’وائلڈ لائف ہیومن کنفلکٹ‘‘ کا شکار ہو کر زخمی ہوا تھا۔ وائلڈ لائف منجمنٹ بورڈ اور ان کی ٹیم کی شکر گزار ہیں۔
ڈائریکٹر وائلڈ لائف، عبدالشکور کٹاریا نے بتایا کہ مظفرآباد آزاد کشمیر میں زخمی یا بیمار جنگلی جانوروں کا علاج کرنے کی سہولت موجود ہو تو بہت سے جنگلی جانوروں کی بچایا جا سکتا ہے۔
معالج ڈاکٹر ثنا وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ اسلام آباد کا کہنا تھا کہ تیندوا گردن اور سر پر زخم کی ساتھ وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ اسلام آباد لایا گیا تھا، ایک ہفتے تک تیندوا کوما کی حالت میں رہا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل