Loading
شہر قائد میں بلال کالونی پولیس نے نیو کراچی سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، چھینے گئے موبائل فونز ، موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق بلال کالونی پولیس نے سیکٹر فائیو ڈی نیو کراچی سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت مجیب واحد ولد مظفر علی کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام کاشان ولد ذیشان بتایا۔
گرفتار ملزمان سے دو پستولیں بمعہ گولیاں ، چھینے گئے موبائل فونز ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل