Monday, May 04, 2026
 

کراچی، سولجر بازار میں ذاتی تنازعہ میں نوجوان جان کی بازی ہار گیا

 



شہر قائد کے علاقے سولجر بازار میں ذاتی جھگڑے نے خونی رخ اختیار کر لیا، جہاں 25 سالہ نوجوان شہریار تیز دھار آلے کے وار سے جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ نشتر روڈ پر باران گوٹھ گارڈن کے قریب پیش آیا، جہاں دو گروپوں کے درمیان تلخ کلامی اچانک پرتشدد جھگڑے میں تبدیل ہو گئی۔ اس دوران شہریار پر تیز دھار آلے سے وار کیا گیا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل