Monday, May 04, 2026
 

ہرمز کے نام پر بیان بازی اور ڈرامہ کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، ایران

 



ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تازہ اعلان پر انتہائی سخت اور واضح لہجے میں ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی امریکی مداخلت کو براہ راست جنگ بندی کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا۔ عزیزی نے کہا کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کا انتظام ٹرمپ کے فریب بھرے بیانات اور سوشل میڈیا پوسٹس سے نہیں چلے گا۔ یہاں بیان بازی اور ڈرامہ بازی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ یاد رہے کہ ٹرمپ نے چند گھنٹے قبل سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں اعلان کیا تھا کہ آج مشرق وسطیٰ کے وقت کے مطابق صبح سے امریکی فوج پراجیکٹ فریڈم شروع کر رہی ہے اور آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کی جا رہی ہے تاکہ اس آپریشن کے تحت غیر جانبدار ممالک کے تجارتی اور تیل کے جہازوں کو نکالنے کے لیے محفوظ راستہ فراہم کیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل