Loading
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو میں ایران جنگ پر کھل کر بات کی اور اپنی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اس بات کا کریڈٹ لیا کہ انھوں نے دنیا کی 8 جنگیں رکوائی ہیں اور مزید دو تنازعات بھی حل ہونے کے قریب ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں نے پاکستان اور بھارت کی جنگ بھی رکوائی تھی۔ جنگیں رکوا کر میں نے ہزاروں قیمتیی جانوں کو بچایا ہے۔ جنگ کے بدلے تجارت کے فروغ پر زور دیا۔
صدر ٹرمپ نے خبردار کیا اگر ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا تو دنیا خطرے میں پڑجائے گی۔ نہ صرف مشرق وسطی محفوظ رہے گا اور نہ ہی اسرائیل بچ پائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے۔ ہم نے بی ٹو بمبار طیاروں سے ایران کی جوہری صلاحیت کو تباہ کردیا ہے۔
امریکی صدر نے ایک بار پھر کہا کہ ایران کی فوجی صلاحیت ختم ہوچکی ہے۔ اس کی بحریہ، فضائیہ اور ریڈار سسٹم تباہ کردیے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل