Thursday, May 07, 2026
 

بابراعظم بنگلا دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر، مگر کیوں؟

 



پاکستان کرکٹ ٹیم کو بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا، اسٹار بیٹر بابراعظم انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بابر اعظم کے بائیں گھٹنے میں تکلیف کے باعث وہ بنگلادیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ ٹیم کے میڈیکل پینل کی جانب سے ان کی انجری کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی فٹنس سے متعلق مزید اپ ڈیٹس مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی۔ بابر اعظم کی عدم دستیابی پاکستان ٹیم کے لیے بڑا نقصان تصور کی جا رہی ہےکیونکہ وہ ٹیم کے اہم ترین بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں۔ شائقین کرکٹ بھی قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل صبح 9 بجے سے میر پور ڈھاکا میں شروع ہو گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل