Friday, May 08, 2026
 

کراچی ایئرپورٹ، جعلی شادی سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش پر خاتون گرفتار

 



وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نےکراچی ائیرپورٹ پر جعلی شادی سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا کر خاتون کو آف گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر تعینات امیگریشن عملےکی جانب سے عمان جانے والی خاتون مسافر کو امیگریشن کلیئرنس کےدوران مشکوک دستاویزات کی بنا پر روکا۔ انہوں نے بتایا کہ رشتے دار ویزا پر سفر کرنے والی خاتون سے شادی سے متعلق دستاویزات طلب کی گئیں، دوران انٹرویو تضادات سامنے آئے، خاتون کی جانب سے محمد ریحان کےساتھ قانونی شادی نہ ہونےکا اعتراف کیا گیا اور میریج سرٹیفکیٹ جعلی نکلا۔ ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ خاتون نےابتدائی تفیش کے دوران انکشاف کیا کہ ایجنٹ کے ذریعے جعلی رشتہ دار جوائننگ ویزہ کے عمان کے دستاویزات تیار کروائے، شادی کا جعلی سرٹیفکیٹ بنوایا تھا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق عمان آئی ڈی اور دیگر مشتبہ دستاویزات تحویل میں لے لیے گئے جبکہ آف لوڈ خاتون مسافر کو موبائل فون سمتی تمام ریکارڈ کے ہمراہ مزید جانچ کےلیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل