Saturday, May 09, 2026
 

حکومت سندھ کا سرکاری ملازمین کے لیے بڑا اعلان

 



حکومت سندھ نے​عید الاضحیٰ کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی تنخواہیں وقت سے پہلے 20 مئی کو جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے جاری حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ 27 یا 28 مئی 2026 کو ہوگی تاہم حکومت ​سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام مسلم سرکاری ملازمین کو مئی کی تنخواہ الاؤنسز اور پنشن 20 مئی تک جاری کی جائے گی۔ ​محکمہ خزانہ سندھ نے قبل از وقت تنخواہوں کی ادائیگی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے اور ​تنخواہوں کی جلد ادائیگی کا فیصلہ عیدالاضحیٰ کی تیاریوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل