Sunday, May 10, 2026
 

مدرز ڈے: اس دن کو منانے کا آغاز کب اور کس نے کیا؟

 



آج دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ یہ ماں کی عظمت کو سراہنے، ممتا کے بے غرض جذبے کو سلام پیش کرنے، محبتیں نچھاور کرنے والی ہستی سے اظہار محبت و تشکرکا دن ہے۔ اس دن کو ماؤں کی محبت، قربانیوں اور لازوال خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے مخصوص کیا گیا ہے۔ مدرز ڈے ہر سال مئی کے دوسرے اتوار کو منایا جاتا ہے اسی لیے اس کی تاریخ ہر سال مختلف ہوتی ہے لیکن دن اتوار ہی ہوتا ہے۔ مدرز ڈے منانے کا مقصد ماں کے اس عظیم کردار کو سراہنا ہے جو وہ اپنی اولاد کی پرورش، تربیت اور زندگی سنوارنے میں ادا کرتی ہے۔ یہ دن لوگوں کو موقع دیتا ہے کہ وہ اپنی ماؤں سے محبت کا اظہار کریں، انہیں تحائف دیں اور ان کے ساتھ وقت گزاریں۔ مدرز ڈے منانے کا آغاز بیسویں صدی کے اوائل میں ہوا۔ اس روایت کی بنیاد امریکی خاتون انا جاروس نے رکھی جنہوں نے اپنی والدہ کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے اس دن کو منانے کی تحریک شروع کی۔ ان کی کوششوں کے نتیجے میں 1914 میں امریکی صدر ووڈرو ولسن نے مئی کے دوسرے اتوار کو باضابطہ طور پر مدرز ڈے قرار دیا۔ بعد ازاں یہ دن دنیا کے مختلف ممالک میں بھی منایا جانے لگا اور آج یہ ایک عالمی روایت بن چکا ہے جہاں ہر سال لوگ اپنی ماؤں کو خراجِ محبت پیش کرتے ہیں اور ان کے کردار کو سراہتے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل