Monday, May 11, 2026
 

باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق

 



باجوڑ کے علاقے ماموند ترخو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں کانسٹیبل سعید اللہ موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہید اہلکار کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال باجوڑ خار منتقل کر دی گئی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل